سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ 21 اور 22 جولائی کی درمیانی شب کو دہشتگردوں نے ضلع دیر میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان میں دہشتگردی، کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود کی خفیہ کال پکڑی گئی
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو گھیر لیا، تاہم اس موقع پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔
شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا بارڈر محفوظ بنائے، توقع ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین کا استعمال روکے گی۔
یہ بھی پڑھیں طالبان یقینی بنائیں افغان سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہو، امریکا
آئی ایس پی آر نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے اور اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔