سجل علی اپنی دوسری بالی ووڈ فلم میں کس سپر اسٹار کے ساتھ نظر آئیں گی؟

منگل 23 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی کی بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں واپسی کی خبریں گرم ہیں اور کہا جارہا ہے کہ وہ انڈین اداکار پرابھاس کے ساتھ ایک رومینٹک فلم میں جلوہ گر ہوسکتی ہیں۔

سجل علی نے اب تک صرف ایک انڈین فلم میں کام کیا ہے۔ وہ 2017ء میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ’مام‘ (ماں) میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ اس فلم میں وہ آنجہانی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار ادا کرچکی ہیں۔ اس فلم میں معروف اداکار نوازالدین صدیقی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جمائما خان کا سجل علی سے محبت کا اظہار

پرابھاس انڈین سینیما خصوصاً تیلگو فلموں کا ایک بڑا نام ہیں۔ وہ ’باہو بلی‘، ’باہو بلی 2‘، سالار اور کالکی 2898 جیسی سپرہٹ فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ پرابھاس کو بھارت میں فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، سجل علی کی اپنی دوسری بالی ووڈ فلم کے حوالے سے بات چیت جاری ہے اور توقع کی جاررہی ہے کہ معاملات جلد طے پا جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: میری زندگی پر فلم بنے تو سجل علی میرا کردار ادا کرے، کبریٰ خان

سجل علی کی نئی فلم کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ رومانوی ڈرامہ فلم ہوگی جس کے ڈائریکٹر ہنو راگھوا پوڑی ہوں گے، یہ فلم شائقین کو سینیما کی دنیا کا ایک نیا تجربہ فراہم کرے گی۔

گزشتہ برس سجل علی برطانوی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ میں نظر آئی تھیں جس میں نامور اداکار شامل تھے۔

انہوں نے 2009ء میں ڈراموں میں اداکاری شروع کی، ان کی پہلی فلم ’زندگی کتنی حسین ہے‘ 2016ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ بہترین اداکاری پر وہ متعدد ایوارڈز حاصل کرچکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp