پاکستان میں ہیپاٹائیٹس سی کے مریضوں کے لیے اچھی خبر

منگل 23 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِاعظم شہبازشریف کے کوآرڈینیٹر برائے ہیلتھ ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 12 سال سے زائد عمر کی آبادی کی سکریننگ کی جائے گی اور ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔ وزیراعظم کا ہیپا ٹائیٹس سی کے خاتمے کے پروگرام کا جلد آغاز کیا جا رہا ہے۔ 68 ارب روپے کا پی سی ون بھی منظور ہوچکا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ پاکستان میں ہیپاٹائیٹس سی کے مریضوں کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ پوری دنیا میں ہیپاٹائیٹس سی کے 6 کروڑ کیسز موجود ہیں جن میں سے ایک کروڑ ہیپاٹائیٹس کے کیسز پاکستان میں پائے جاتے ہیں۔ ہیپا ٹائیٹس کے خاتمے کا پروگرام وفاق اور چاروں صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے شروع کیا جارہا ہے۔ آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوں گے۔

مزید پڑھیں:’ہیپاٹائٹس ’سی‘: پاکستان کا دنیا میں دوسرا نمبر

ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا تھا کہ ہیپاٹائیٹس سی کے خاتمہ کو یقینی بنانے کے لیے وزیراعظم، نیشنل ٹاسک فورس کی سربراہی کریں گے۔ وفاقی حکومت پروگرام پر عمل درآمد کے لیے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ متعدی اور غیر متعدی امراض کی روک تھام کے لیے ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے۔ موجودہ حکومت صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، صحت کے شعبے میں پڑے پیمانے پر اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بین الاقوامی مسافروں کے لیے خوشخبری، ملک بھر میں پری ڈیپارچر فسیلیٹیشن ڈیسک قائم

وینزویلا کے بعد صدر ٹرمپ نے میکسیکو، کولمبیا اور کیوبا کو بھی خبردار کر دیا

سام سنگ نئے ماڈلز کے رنگ افشا ہوگئے، ٹائٹینیم فریم کی امید ختم

’رن فار کراچی‘ : میراتھن 2026 آج منعقد ہوگی

کراچی اوپن کے ذریعے اسکواش میں پاکستان کی واپسی کی کوشش، ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان

ویڈیو

لیاری کی تنگ گلیوں سے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا تک، فلم اور حقیقت میں واضح فرق

دماغ سے کنٹرول ہونے والی ایک پہیہ سائیکل، پشاور کے رہائشی نے دنیا کو حیران کردیا

وینزویلا کے عوام کو آزادی دی، نئی حکومت آنے تک ملک ہم چلائیں گے، معزول صدر پر مقدمہ ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال

دوسرا دن