عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے کمی کے بعد 250500 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 429 روپے کمی کے بعد 214763 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 196866 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 11 ڈالر کمی کے بعد 2391 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔