موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

منگل 23 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت نےموسمی حالات کے پیش نظر موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزیر تعلیم نے کہاکہ گرمی کی شدت اور شدید برسات کے امکان کو نظر میں رکھتے ہوئے تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسکولوں میں 14 اگست کے حوالے سے سرگرمیوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا۔

وزیر تعلیم نے کہاکہ تمام نجی و سرکاری اسکولز جشن آزادی کے حوالے سے پروگرامز منعقد کریں گے۔ جبکہ تعطیلات کے بعد سندھ میں نیا تعلیمی سال 15 اگست سے شروع ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp