قبروں کی مفت صفائی کرنے والی خاتون ٹک ٹاکر تنقید کی زد میں

منگل 23 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کلین گرل کے نام سے مشہور ایک ٹک ٹاکر نے ایک لاوارث قبر کی صفائی کی اور اپنے اس کام کی ویڈیو بھی شیئر کی جسے اب تک 3 کروڑ 12 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

ویڈٰیو دیکھنے والے کچھ افراد نے خاتون کے اس اقدام کو سراہا کہ انہوں نے طویل عرصے سے دیکھ بھال سے محروم ایک قبر کو خوب اچھی طرح صاف کیا تاہم صارفین کی ایک بڑی تعداد نے خاتون پر تنقید بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: 44 ہزار سال قدیم بھیڑیے کا پوسٹ مارٹم کیوں کیا گیا؟

کسی ناقد کا کہنا تھا کہ انہیں ورثا کی اجازت کے بغیر قبر کو اس طرح نہیں صاف کرنا چاہیے تھا جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین کو اعتراض تھا کہ انہیں اس طرح قبر پر کیمرا نہیں لے جانا چاہیے تھا۔

خاتون نے قبر کی جگہ کا انکشاف کیے بغیر دعویٰ کیا کہ یہ اس قبرستان کی سب سے گندی قبر تھی جسے انہوں نے صاف کردیا۔ خاتون نے قبر کو پھولوں سے بھی آراستہ کیا۔

خاتون ٹاک ٹاکرنے ویڈیو ایکس پر بھی جاری کی۔ اس میں انہوں نے کہا کہ میں رات کے وقت قبرستان میں اس لاوارث قبر کی مفت صفائی کر رہی ہوں، میرے ذہن میں بہت سارے سوالات ہیں کہ یہ قبر اتنی گندی کیسے ہو گئی اور یہاں کون دفن ہے؟

مزید پڑھیے: 5 لاکھ سال پہلے کا انسان کتنا ذہین تھا؟ حیران کن حقائق سامنے آگئے

خاتون نے بتایا کہ قبر میں مدفون کا نام بینونیڈا ہے جس کا ہسپانوی زبان میں مطلب ’خوش آمدید‘ ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بینونیڈا کا انتقال 23 جولائی 1980 کو ہوا تھا اور یہ کہ اس کا زوڈیئک سائن (اسٹار) ایریز (برج حمل) ہے۔

خاتون ٹک ٹاکر نے چاکلیٹ کپ کیک کھاتے ہوئے کہا کہ وہ سوچتی ہیں کہ کیا بینونیڈا کو چاکلیٹ کیکس پسند تھے، اس کا انتقال کیسے ہوا اور اس کی زندگی کیسی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو حق حاصل ہے کہ اس کی آخری آرامگاہ صاف ستھری اور خوبصورت ہو۔ مذکورہ خاتون کی اس سے قبل بھی قبروں کی صفائی کی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جس پر کسی نے ان کے کام کی تعریف کی تو کسی نے تنقید کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp