آئی ایم ایف بورڈ اگست کے آخر میں اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

منگل 23 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ پاکستان کو قرض کی فراہمی کے لیے اگست کے آخر میں اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دےگا۔

یہ بھی پڑھیں نیا آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کے لیے فنڈنگ کے امکانات روشن بنائے گا، موڈیز

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہاکہ بیرونی فنانسنگ گیپ پر آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، تاہم اس کی بنیاد پر اسٹاف لیول معاہدے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ چین کی جانب سے مختلف فورمز پر ہماری مدد کی گئی ہے، چینی وزیر خزانہ سے ملاقات میں ان کا شکریہ ادا کروں گا۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ وزیر توانائی اویس لغاری کے ساتھ آج رات دورہ چین پر روانہ ہورہا ہوں، وہاں حکام کے ساتھ توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر گفت و شنید ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp