سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شمار بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی رہنماؤں میں ہوتا تھا لیکن پھر 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کے بعد عثمان بزدار نے سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا۔
اس کے بعد وہ منظرِ عام سے غائب ہو گئے لیکن اب ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں انہیں دریا کنارے پتھر پر بیٹھے پانی سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
فیاض لغاری نے عثمان بزدار کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب پی ٹی آئی مکمل طور پر بے نقاب ہوکر ذلیل و خوار ہورہی ہے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں ہیں ایسے وقت میں عثمان بزدار انجوائے کر رہے ہیں۔
جب پی ٹی آئی مکمل طور پر بے نقاب ہوکر ذلیل و خوار ہورہی ہے پی ٹی آئی بانی اپنی اصلی جگہ جیل میں پڑا ہے اس وقت
سائیں عثمان بزدار انجوائے کررہے ہیں
ویسے کمال ہو سردار صاحب @KlasraRauf pic.twitter.com/qDRxEXtWBY— Fayyaz Leghari (@farooqleghari_) July 23, 2024
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے عثمان بزدار کی حالیہ ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب پوری پی ٹی آئی کو مار پڑ رہی ہے جناب محترم عثمان بزدار صاحب انجوائے کر رہے ہیں۔
جب پوری پی ٹی آئی کو پھینٹا پڑ رہا جناب محترم عثمان بزدار صاحب انجوائے کر رہے ہیں۔ pic.twitter.com/SgjP5ydij0
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 23, 2024
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ویڈیو پر شہباز گل کے تبصرے پر فود چوہدری نے ان کو مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ عثمان بزدار سے جیلس ہو رہے ہیں۔
Hahahaha Jealous ooo na tusein 🙂 https://t.co/BZZARQnnEd
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 23, 2024
صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں، وقاص رحمان لکھتے ہیں کہ کچھ مار کے ڈر سے امریکا بھاگ گئے ہیں اور کچھ پانی میں بیٹھ گئے ہیں۔
کچھ پھینٹے کے ڈر سے امریکہ بھاگ گئے اور کچھ پانی میں بیٹھ گئے https://t.co/M9yNa1Ia4P
— Waqas Rehman 🕊️ (@igivepropofol) July 23, 2024
بلال وڑائچ نے لکھا کہ عثمان بزدار دوبارہ انٹری دے کر وزیراعلیٰ پنجاب بھی بن سکتے ہیں۔
کچھ پتہ نہیں یہ پھر سے انٹری مارے اور ہمارا سی ایم بن جائے
— Bilal Warraich (@Bilal_warraich_) July 23, 2024
خرم اقبال نامی صارف نے لکھا کہ عمران خان نے اپنے پورے سیاسی کیریئر میں کسی سیاست دان کی اتنی تعریف نہیں کی جتنی انہوں نے عثمان بزدار کی کی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ یا تو اب آپ لوگ غلط تنقید کر رہے ہیں یا اس وقت عمران خان غلط تھے۔
عمران خان نے اپنے پورے پولیٹیکل کیریئر میں کسی سیاست دان کی اتنی تعریف نہیں کی جتنی اس نے بزدار کی کی ہے یا تم لوگ غلط ہو یا خان غلط تھا
— khurram iqbal (@khurramiqbal7) July 23, 2024
واضح رہے 2018 کے انتخابات کے بعد لگ بھگ ساڑھے 3 سال پنجاب کی وزارت اعلیٰ منصب پر فائز عثمان بزدار نے مارچ 2022 میں عمران خان کی ہدایت پر منصب چھوڑ دیا تھا۔