اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت کا معاملہ، عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست پر نوٹسز جاری کردیے

جمعرات 25 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی کا 26 جولائی اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت ملنے کےلئے دائر درخواست پر نوٹسسز جاری کر دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:حالات ٹھیک ہونے والے ہیں، دسمبر تک حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی، اسد قیصر کا دعویٰ

اس حوالے سے جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے عامر مغل کی درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر عدالت نے سوال کیا کہ آپ کی تو پہلی بھی ایسی درخواست لگی تھی اس کا کیا بنا؟ جس پر پی ٹی آئی کے درخواستگزار شعیب شاہین نے جواب دیا کہ چیف جسٹس کی عدالت میں ہماری درخواست لگی تھی جو منظور ہوئی تھی۔

شعیب شاہین نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پی ٹی آئی پریس کلب کے باہر ایک پُرامن مظاہرہ کرنا چاہتی ہے جو زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹے کا ہوگا۔

انہوں نے عدالت کو مطلع کیا کہ ہم نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی مگر ہماری درخواست پر شنوائی نہیں ہوئی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ آپ کل احتجاج کرنا چاہتے ہیں مگر کل تک کے لیے تو ہم نوٹس ہی کرسکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی  عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو کل تک کےلئے نوٹسسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آئی ایم ایف رپورٹ: سرکاری ملکیتی ادارے کرپشن کی وجہ قرار، عدالتی اصلاحات پر زور

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت