موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کا خطرناک کرتب اب باقاعدہ ایک فن سمجھا جاتا ہے جس میں نوجوان مصروف سڑکوں پر موٹر سائیکلوں کے ایک ٹائر کو ہوا میں لہراتے ہوئے دوڑاتے ہیں۔
ون ویلنگ کے کھیل میں نوجوان تھرل اور ایڈونچر کے ساتھ ساتھ جوا بھی لگاتے ہیں جس میں بہترین ون ویلنگ کرنے والے کو انعام کے طور پر بڑی رقم دی جاتی ہے۔
ایسی ہی ون ویلنگ کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان کو اسلام آباد کی سڑکوں پر ون ویلنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک پولیس اہلکار ون ویلنگ کرتے ہوئے نوجوان کا موٹر سائیکل پر پیچھا کرتا ہے جس پر نوجوان پاؤں سے اس پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل کو مارتا ہوا تیزی سے آگے بڑھ جاتا ہے جس پر صارفین کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ویلرز گروپ اسلام آباد کی مثالی پولیس کو چیلنج دے رہا ہے اور آپ پولیس کی بے بسی دیکھیں کہ وہ نوجوان کو پکڑنے سے قاصر ہے، ساتھ ہی انہوں نے طنزاً لکھا کہ ’روک سکو تو روک لو‘۔
روک سکو تو روک لو ۔۔ویلرز گروپ کا اسلام آباد کی مثالی پولیس کو چیلنج ۔۔ زیر نظر ویڈیو میں پولیس کی بے بسی کا نظارہ کریں۔۔ pic.twitter.com/66J6EtH0Kr
— Zaman Mughal (@ZamanMu02130704) July 24, 2024
عالیہ عباس نے اسلام آباد پولیس کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ اس ویڈیو کو دیکھ کر اندازہ لگا لیں کہ یہ کتنی پروفیشنل پولیس ہے۔ یہ صرف معصوم لوگوں پہ چڑھائی کرنے والی کرمنل فورس ہے۔ جدھر آئین و قانون کی بات آ جائے ادھر ان کے دماغ جواب دے جاتے ہیں۔
اس سے اندازہ لگائیں یہ کتنی پروفیشنل پولیس ہے۔ معصوم لوگوں پہ چڑھائی کرنیوالی کرمنل فورس ہے۔
جدھر آئین و قانون اجائے ادھر انکے دماغ جواب دے جاتے ہیں https://t.co/gbxbprKARG— Aliya Abbas. (@AliyaAbbas20) July 25, 2024
پی ٹی آئی کے حامی ایک صارف نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کا سارا زور صرف پی ٹی آئی کے احتجاجی کارکنان کو پکڑنے پر چلتا ہے دوسرے لوگوں کو یہ کچھ نہیں کہتے۔
ان کا سارا بس احتجاجی پی ٹی آئی کارکنان پہ چلانے کے لئے ہے https://t.co/Nd4Y9tlwfg
— Ramzi (@Ramzinama) July 25, 2024
صارفین نے ویلر کے خلاف فوری کاروائی کی درخواست بھی کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ اس بد اخلاق ویلر کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔
انتہائی بد اخلاق ویلر ہے یہ، @ICT_Police اس کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانونی کاروائی کی جائے
— Raja Tahoor Ahmad (@Tahoor500) July 25, 2024