سابق وزیر اعظم کو جیل میں بین الاقوامی قوانین کے مطابق سہولیات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف درخواست دائر کردی، چیف جسٹس سے انصاف کی امید نہیں، مؤقف
درخواست گزار اظہر صدیق ایڈوکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، درخواستگزار کے مطابق سابق وزیر اعظم کو ملنے والی سہولیات جیل رولز، ہائی کورٹ رولز اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں۔
درخوستگزار نے استدعا کی کہ جیل سہولیات سے متعلق مرکزی کیس کے ساتھ اس درخواست کو منسلک کیا جائے۔ نیز یہ کہ یہ درخواست صرف بانی پی ٹی آئی کی حد تک نہیں بلکہ ان کی اہلیہ بھی اس درخواست کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:’مجھے فوج کے حوالے نہ کیا جائے‘، عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ سے استدعا
عدالت نے کیس کی سماعت یکم اگست تک کے لیے ملتوی کرتے ہوئے سائل کی درخواست پر سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل سمیت تمام فریقین کو نوٹسسز جاری کردیے۔