مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی نوجوانوں پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا، گرفتاری کے دوران چہرے پر لات مارنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایک پولیس افسر کو آپریشنل ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے۔
Following a thorough review of further information that has become available in relation to an incident at Manchester Airport on Tuesday evening, Greater Manchester Police has suspended a police officer from all duties. pic.twitter.com/nDPp9XZayD
— Greater Manchester Police (@gmpolice) July 25, 2024
گریٹر مانچسٹر پولیس نے معلومات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد ایئرپورٹ پر پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کو معطل کردیا، اور معاملے پر مکمل آزادانہ تحقیقات کے لیے پولیس کنڈکٹ کے دفتر کو بھی بھیج دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: مانچسٹر میں برطانوی پولیس کا پاکستانیوں پر بدترین تشدد، ویڈیو وائرل
مانچسٹر پولیس کے مطابق ان گہرے خدشات کو سمجھتے ہوئے، جب تک یہ آزادانہ تحقیقات ہو رہی ہیں، گریٹر مانچسٹر کے رہائشیوں اور منتخب نمائندوں کے ساتھ ملاقات اور بات چیت جاری رکھیں گے۔
بی بی سی کے مطابق اس حوالے سے گریٹر مانچسٹر پولیس کے اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل وسیم چوہدری نے سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو فوٹیج کو ’چونکا دینے والی‘ قرار دیا تھا، اور کہا تھا کہ لوگ بجا طور پر اس کے حوالے سے انتہائی تشویش کا شکار ہیں، تاہم، پولیس اہلکار کو معطل کردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ردعمل کے دوران 3 افسران پر حملہ کیا گیا، ایک خاتون افسر کی ناک ٹوٹی ہوئی تھی اور دیگر اہلکار زمین پر گر کر زخمی ہوگئے تھے جنہیں اسپتال میں علاج کی ضرورت تھی۔
برطانوی پولیس کا پاکستانی نژاد خاندان پر بہیمانہ تشدد۔ pic.twitter.com/rITuz0e5nj
— صحرانورد (@Aadiiroy2) July 24, 2024
واضح رہے مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے برٹش پاکستانی فیملی کے 2 نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد کیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون کو ایک رات زیر حراست رکھنا برطانوی پولیس کو پڑگیا مہنگا، 10 ہزار پاؤنڈز جرمانہ
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہوائی اڈے پر برطانوی شہر مانچیسٹر کے پولیس اہلکار ایک پاکستانی شخص کو نیچے لٹا کر اس کے سر پر لاتیں مارہا ہے۔ اسی اثنا میں اسی خاندان کے دوسرے شخص کو بھی گھٹنوں کے بل بیٹھنے کو کہا گیا اور پھر اسے بھی لٹا کر زدوکوب کیا گیا۔
اہلکار زمین پر گرے نوجوان کو لاتوں سے مارتے رہے جبکہ والدہ اپنے بیٹوں کو تشدد سے بچانے کی کوشش کرتی رہیں۔