پولیس اہلکار کو گرانے کی کوشش کرنے والے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم

جمعرات 25 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی جی اسلام آباد نے ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم جاری کردیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایکسپریس وے پر ون ویلنگ کرتے ہوئے پولیس افسر کو گرانے کی کوشش کی، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اس واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :’روک سکو تو روک لو‘، ون ویلنگ کرتے نوجوان کا اسلام آباد پولیس کو چیلنج، ویڈیو وائرل

آئی جی اسلام آباد نے ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریکٹ ڈاؤن کرنے کا حکم دیا ہے، آئی جی نے ایکسپریس وے پر ون ویلنگ سے پولیس افسر کو گرانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی: ون ویلرز نے ٹریفک اسسٹنٹ پر فائرنگ کیوں کی؟

واضح رہے کہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر ایک نوجوان کی ون ویلنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار ون ویلنگ کرتے ہوئے نوجوان کا موٹر سائیکل پر پیچھا کرتا ہے جس پر نوجوان پاؤں سے پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل کو مارتا ہوا تیزی سے آگے بڑھ جاتا ہے جس پر صارفین کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp