ویسے تو آپ نے رنگ برنگی بڑی اور چھوٹی مچھلیاں دیکھیں ہوں گی لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی عجیب و غریب مچھلی دکھاتے ہیں جس کو دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔
یہ مچھلی روس کے مشہور ماہی گیر فیڈورٹسو کے ہاتھ لگی ہے جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی۔
یہ مچھلی ماہی گیر نے ناروے کے کھلے سمندر میں سفر کے دوران پکڑی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مچھلی کی آنکھیں باہر کی جانب ابھری ہوئی ہیں اور کافی بڑی بڑی آنکھیں ہیں۔
مچھلی کی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، کسی نے اسے خوفناک کہا تو کسی نے مچھلی کی ابھری ہوئی آنکھوں اور منہ کے بارے میں کمنٹ کیا۔
ایک صارف نے مچھلی کی ابھری آنکھوں کے حوالے سے بتایا کہ سطح کے قریب کمپریشن کی وجہ سے گہرے سمندر کی مچھلی پھول جاتی ہے، جب یہ گہرے سمندروں میں واپس جائے گی تو یہ معمول پر آجائے گی۔
صارف نے اپنے تبصرے میں مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل ایسا ہی ہے کہ جب ہم گہرائی میں جاتے ہیں تو ہمیں دباؤ محسوس ہوتا ہے اور مچھلی کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا ہے جب یہ سطح پر پہنچتی ہے تو دباؤ محسوس کرتی ہے۔