آزاد کشمیر: بجلی کے کم بلوں نے لوگوں کو خوشی سے نہال کردیا

جمعہ 26 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کے محکمہ برقیات نے رواں ماہ گھریلو اور کمرشل صارفین کو نئے ٹیرف کے مطابق بجلی کے بل جاری کر دیے ہیں۔ نئے ٹیرف کے مطابق 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو 3 روپے فی یونٹ جبکہ 100 سے 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو 5 روپے فی یونٹ کے حساب سے بل جاری کیے گئے ہیں۔

اسی طرح 300 یونٹ سے زیادہ استعمال کرنے والے صارفین کو 6 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی بل جاری کیے گئے ہیں، جبکہ کمرشل صارفین کو 15 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی بل جاری کیے گئے ہیں۔

اشفاق اعوان مظفرآباد کے رہائشی ہیں وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بار وہ بجلی کا بل دیر سے جمع کروائیں گے تاکہ وہ حکومت کو 10 روپے زیادہ دے سکیں کیوں اس ماہ ان کا بل 60 روپے آیا ہے۔ اشفاق اعوان بہت خوش ہیں کیوں کہ اس سے پہلے ان کا بل ایک ہزار سے زیادہ آتا تھا۔

مزید پڑھیں:آزادکشمیر میں بجلی کے حیران کن بل، 392 یونٹ کا بل صرف 2352 روپے

کاشف جاوید جہلم ویلی کے رہائشی ہیں وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بار ان کے آفس میں بجلی کا بل منفی آیا ہے اور وہ حیران ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی بجلی کا بل آتا تھا تو وہ پریشان ہو جاتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کہ بعد وزیر اعظم پاکستان کے 23 ارب روپے کے پیکج کے بعد عوام کو بہت سہولت ہوئی ہے کسی کا 100 روپے بل آ رہا ہے کسی کا 200 اس سے عوام بہت خوش ہے۔ انہوں کہ کہا کہ میاں محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے یہ سہولت فراہم کی ہے۔

ملک رفیق بھی مظفرآباد کے رہائشی ہیں اور اس ماہ ان کا بجلی کا بل 83 روپے آیا ہے۔ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ خوشی سے بجلی کا بل جمع کروا کر آئے ہیں۔ رفیق نے کہا کہ میں اتنا خوش ہوں کہ جن لوگوں نے اس کے لیے کوشش کی میں ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp