پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں احتجاجی پروگرام مؤخر، وجہ کیا بنی؟

جمعہ 26 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر عامر مغل نے بتایا  ہےکہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جمعہ کو دی گئی احتجاج کی کال واپس لیتے ہوئے اپنا پروگرام مؤخر کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں پر امن احتجاج کے لیے احتجاج کی کال دے رکھی تھی اور اس کے لیے اسلام آباد انتظامیہ سے اجازت نہ ملنے کی صورت میں عدالت کو درخواست دے رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت کا معاملہ، عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست پر نوٹسز جاری کردیے

ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے اس لیے فیصلہ آنے تک پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں اپنے احتجاجی پروگرام کو مؤخر کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجازت ملنے اور عدالتی فیصلہ آنے کے بعد اب پاکستان تحریک انصاف اپنا پرامن احتجاج پیر کو ریکارڈ کرائے گی۔

واضح رہے کہ عدالت نے پی ٹی آئی کے 26 جولائی کو اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہ ملنے کے خلاف دائر درخواست دائر کر رکھی تھی جس پر عدالت نے نوٹسسز جاری کر دیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:حالات ٹھیک ہونے والے ہیں، دسمبر تک حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی، اسد قیصر کا دعویٰ

اس حوالے سے جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے عامر مغل کی درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر عدالت نے سوال کیا کہ آپ کی تو پہلی بھی ایسی درخواست لگی تھی اس کا کیا بنا؟ جس پر پی ٹی آئی کے درخواست گزار شعیب شاہین نے جواب دیا کہ چیف جسٹس کی عدالت میں ہماری درخواست لگی تھی جو منظور ہوئی تھی۔

شعیب شاہین نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پی ٹی آئی پریس کلب کے باہر ایک پُرامن مظاہرہ کرنا چاہتی ہے جو زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹے کا ہوگا۔

انہوں نے عدالت کو مطلع کیا کہ ہم نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی مگر ہماری درخواست پر شنوائی نہیں ہوئی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ آپ کل احتجاج کرنا چاہتے ہیں مگر کل تک کے لیے تو ہم نوٹس ہی کرسکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی  عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو کل تک کےلئے نوٹسسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp