تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن کو دے دی، صنم جاویدبھی شامل

جمعہ 26 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اور 3 صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کے لیے فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ

تحریک انصاف نے قومی اسمبلی، سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کے لیے فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروائی ہے۔

فہرست کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست کے لیے حال ہی میں پارٹی کے لیے جیل میں صعوبتیں برداشت کرنے والی صنم جاوید کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ دیگر میں کنول شوذب، عالیہ حمزہ، سیمابیہ طاہر، روبینہ شاہین اور رِیحانہ ڈار کے نام بھی سرفہرست ہیں جبکہ  ڈاکٹر یاسیمن راشد پنجاب اسمبلی میں لائی جائیں گی۔

تحریک انصاف نے 67 خواتین اور 11 اقلیتی نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن کو دی ہے۔

مزید پڑھیے: مخصوص نشستیں: ریلیف مانگنے سنی اتحاد کونسل گئی تھی مگر ریلیف پی ٹی آئی کو دے دیا گیا، وزیر قانون

یاد رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دے دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp