بلوچستان: گرمائی تعطیلات میں اضافہ، اب تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟

ہفتہ 27 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کے بعد بلوچستان حکومت نے بھی گرم علاقوں کے تعلیمی اداروں کو یکم اگست کے بجائے 15 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور توسیع کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی ہدایت پر چھٹیوں میں اضافہ کئی علاقوں میں لو چلنے کے باعث کیا گیا ہے، تاہم 14 اگست یوم آزادی کی تقریبات معمول کے مطابق ہوں گی۔

مزید پڑھیں:لاہور: تعلیمی ادارے اور دفاتر ہفتے میں 2 دن بند رکھنے کا فیصلہ

یاد رہے کہ قبل ازیں وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم سندھ نے 14 اگست تک سکولز میں تعطیلات بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ گرمی اور برسات کے باعث تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟