مظفرآباد، لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آنے والے مسافروں نے اپنی جانیں کس طرح بچائیں؟

ہفتہ 27 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مظفرآباد  کوہالہ روڈ پر مسافر کوچ بھاری لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی۔

یہ بھی پڑھیں:مسافر جیپ دریائے نیلم میں گرنے سے 13 افراد ہلاک

مظفر آباد پولیس کے مطابق مظفرآباد کوہالہ روڈ پر دولائی کے مقام پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ  مسافر کوچ زد میں آگئی، تاہم خوش قسمتی سے مسافر محفوظ رہے۔

لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آنے والی مسافر کوچ کراچی سے مظفرآباد آ رہی تھی کہ دولائی کے مقام پر لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق کوچ میں سوار مسافروں نے کوچ سے کود کر جانیں بچائیں۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: مسافر کوسٹر کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق، 18 زخمی

واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ بھاری مشینری کے ہمراہ موقعے پر پہنچ گئی، اور  بس کو متحرک سلائیڈ سے نکانے کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔ بس کو نہ نکالا جا سکا تو بس دریا برد ہو جانے کا خدشہ ہے۔ پولیس کے مطابق لینڈسلائیڈنگ کے سبب کوہالہ مظفرآباد شاہراہ ہر  قسم کی ٹریفک بند ہے۔

اس حادثے کے باعث آزاد کشمیر کے 3 اضلاع مظفرآباد، وادی نیلم اور وادی جہلم کا راولپنڈی اسلام آباد سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔ جائے حادثہ کے دونوں طرف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔

اس صورتحال میں ضلعی انتظامیہ نے مظفرآباد  کے لیے سفر کرنے والے ‎سیاحوں اور مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مانسہرہ ایبٹ آباد کے راستے سفر کریں۔

مسافر جیپ دریائے نیلم میں گرنے سے 13 افراد ہلاک

واضح رہے کہ رواں ماہ  10 جولائی کو  آزاد کشمیر کے دارالحکومت ‎مظفرآباد میں دیولیاں کے مقام پر شاہراہ نیلم لیسوا بائی پاس روڈ پرمسافرجیپ دریائے نیلم میں گرنے کے باعث 13 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر، جیپ کھائی میں گرنےسے 2 افراد جاں بحق

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ بارش کے دوران پھسلن کے باعث مظفرآباد کے قریب پیش آیا۔

آزاد کشمیر، جیپ کھائی میں گرنےسے 2 افراد جاں بحق

جب کہ جولائی ہی کی  17 تاریخ کو  آزاد کشمیر میں جبہ کے مقام پر جیپ کھائی میں گرنے سے 2افراد جاں بحق  ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: مسافر گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، 6 لاشیں برآمد، 5 افراد لاپتا

ریسکیو ذرائع کے مطابق، سیاحوں کی جیپ دواریاں سے رتی گلی جھیل جاتے ہوئے جبہ زیرو موڑ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔ جیپ میں 10 سیاحوں سمیت 15 افراد سوار تھے۔

 جیب کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوئے جبکہ 4 افراد نالے میں لاپتا ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp