سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم کی تحقیقات، حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

ہفتہ 27 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کریں گے، تحقیقاتی ٹیم ملزمان کی نشاندہی کرے گی جس کے بعد قانون کے تحت ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب کابینہ نے اداروں کیخلاف ’نفرت انگیز بیانیہ‘ بنانے پر عمران خان کے خلاف کارروائی کی منظوری دیدی

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے کنونیئر ہوں گے، جبکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم، ڈائریکٹر کاؤنٹر ٹیرا رزم ونگ ایف آئی اے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اسلام آباد پولیس اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی اسلام آباد جے آئی ٹی کے ممبران ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 24 مئی کو پنجاب کابینہ نے اداروں کے خلاف بیانات دینے پر بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف کارروائی کرنے کی منظوری بھی دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp