گولڈن گلوب ایوارڈز : بہترین فلم کا ایوارڈ ’ دی فیبل مینز ‘ کے نام

بدھ 11 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاس اینجلس میں 80 ویں گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب کے دوران بہترین ڈرامہ اداکار کا ایوارڈ آسٹن بٹلر نے اپنے نام کرلیا۔

امریکی شہر لاس اینجلس میں گولڈن گلوب ایوارڈ کی 80 ویں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں 2022 کے دوران ا مریکی فلم اور ٹیلی ویژن پر بہترین کارکردگی پیش کرنے والے فن کاروں کو ایوارڈ دیے گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق “دی فیبل مینز” بہترین فلم قرار پائی جبکہ ٹی وی کی کیٹیگری میں بہترین ڈراما سیریز ہاؤس آف دا ڈریگن قرار پائی۔

ایوارڈ کی تقریب میں آسٹن بٹلر نے بہترین ڈرامہ ایکٹر کا گولڈن گلوب ایوارڈ حاصل کر لیا جب کہ کیٹ بلینشیٹ بہترین ڈرامہ ایکٹریس کا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں , انہیں ڈرامہ تار پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اسٹیون اسپیئلبرگ نے بہترین ہدایتکار کا گولڈن گلوب ایوارڈ جیت لیا، انہیں یہ ایوارڈ فلم دی فیبل مینز کی ہدایتکاری پردیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp