سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

ہفتہ 27 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں آپریشن کے دوران 4 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا تو اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، مطلوب دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 خارجی دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ مارے گئے دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن کے دوران مارے گئے دہشتگرد دہشتگردی کی بڑی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، مسلح افواج ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp