سابق وفاقی وزیر خزانہ و بانی رہنما عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے اوور بلنگ پر کے الیکٹرک کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بجلی صارفین کو اوور بلنگ کی جارہی ہے، میں کے الیکٹرک کے خلاف پٹیشن دائر کرنے جارہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں مہنگی بجلی پر وزیرمملکت کیا کہتے ہیں؟
مفتاح اسماعیل نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے 300 یونٹ فری بجلی دینے کا وعدہ کیا تھا جس پر عملدرآمد نہیں ہوسکا، 2015 سے لے کر آج تک بجلی کی قیمت میں 350 فیصد اضافہ ہوا۔
سابق وزیر خزانہ نے کہاکہ حکومت بجلی بل میں ٹیکس لینا بند کردے تو 50 ارب روپے کا فرق آئے گا، بجلی مفت بالکل نہ دی جائے مگر ریٹ تو صحیح لگائیں، بتایا جائے کتنے بل 199 اور کتنے 201 یونٹ کے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں مہنگی بجلی اور پیٹرول پر پاکستانیوں کے احتجاج سے بھارتی بھی حیران
مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے اخراجات میں 24 فیصد اضافہ کردیا۔ حکومت اپنے اخراجات کم نہ کرے لیکن بڑھائے بھی نہیں۔