پیرس 26 جولائی سے 11 اگست 2024 تک گرمائی اولمپکس کی میزبانی کر رہا ہے۔ ایونٹ میں 32 مختلف کھیلوں کے 329 مقابلے ہوں گے جن میں دنیا بھر سے 10 ہزار سے زائد ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پہلا اولمپکس ہوگا جس میں مرد اور خواتین ایتھلیٹس کی تعداد برابر ہوگی۔ 10 ہزار 500 کھلاڑیوں میں سے 5 ہزار 250 مرد اور 5 ہزار 250 ہی خواتین شامل ہیں۔
پیرس اولمپکس میں سب سے کم عمر ایتھلیٹ کون ہے؟
گرمائی اولمپکس میں چین کے ژینگ ہاؤہاؤ سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں۔ 11 سال اور 11 ماہ کی عمر میں، اسکیٹ بورڈر پارک ایونٹ میں مقابلہ کریں گے۔
ٹوکیو اولمپکس میں پہلی بار اسکیٹ بورڈر کھیل کو متعارف کروایا گیا تھا۔ ژینگ کے ساتھ کئی نوجوان کھلاڑی بھی شامل ہوں گے جن میں تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ ویریریا سکسیم اور برطانیہ سے اسکائی براؤن شامل ہیں جو 16 سال کی عمر میں پہلے ہی ٹوکیو میں کانسی کا تمغہ جیت چکے ہیں۔
پیرس اولمپکس میں سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی کون ہے؟
69 سالہ آسٹریلوی گھڑسوارایتھلیٹ ’میری ہنا‘ پیرس اولمپکس کی سب سے عمر رسیدہ ایتھلیٹ ہیں۔ وہ اپنی 70 ویں سالگرہ سے 4 ماہ دور ہیں۔ اگرچہ ’میری ہنا‘ پیرس میں مقابلہ نہیں کرسکتیں کیونکہ وہ اے پی ایتھلیٹ (غیر مسابقتی ایتھلیٹ) ہیں اور اسٹینڈ بائی پر ہیں۔
سب سے عمر رسیدہ ایتھلیٹ بھی گھڑ سواری میں ہوگا، سپین کے 65 سالہ جوان انتونیو جیمینز کوبو اپنے تیسرے اولمپک کھیلوں میں حصہ لیں گے۔
باسکٹ بال کے سب سے چھوٹے، لمبے، بوڑھے اور نوجوان کھلاڑی
پیرس اولمپکس 2024 کے سب سے چھوٹے اور لمبے کھلاڑی، بوڑھے اور نوجوان کھلاڑی، آپ ان سب کھلاڑیوں کو مردوں کے باسکٹ بال میچز میں دیکھ سکیں گے۔ کچھ کھلاڑی بوڑھے لیکن سمجھدار ہیں تو دیگر نوجوان اور پھرتیلے ہیں۔
مزید پڑھیں:پیرس اولمپکس: میڈلز کی دوڑ میں آسٹریلیا پہلے چین دوسرے نمبر پر
جنوبی سوڈان کے خمن مالوچ 17 سال کی عمر میں اولمپکس میں سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں، اور اپنے کھیل میں سب سے زیادہ امید افزا کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ فرانس کے وکٹر ویمبانیاما، آسٹریلیا کے ڈائسن ڈینیئلز اور جوش گڈے، جاپان کے یوکی کاوامورا اور برازیل کے گوئی سانتوس بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
برازیل کے مارسیلنہو ہوئرٹاس(41 برس)، امریکا کے لیبرون جیمز (40 برس) اور 6 اولمپکس میں شرکت کرنے والے پہلے کھلاڑی اسپین کے روڈی فرنینڈس (39 برس) اولمپکس گیمز کے 3 معمر ترین کھلاڑی ہیں۔ سب سے پرانے کھلاڑیوں میں فرانس کے نندو ڈی کولو بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ نک بٹم، آسٹریلیا کے جو انگلز اور پیٹی ملز اور امریکا کے اسٹیفن کری اور ان کی لیجنڈری اسکورنگ مشین کیون ڈیورنٹ شامل ہیں۔
سب سے بلند قامت کھلاڑیوں میں فرانس کے وکٹر ویمبانیاما (7فٹ 3انچ) اور روڈی گوبرٹ اور جنوبی سوڈان کے قد آور خمن مالوچ شامل ہیں۔
قد میں چھوٹا ہونے کا مطلب کارکردگی میں کم ہونا نہیں ہے۔ 10 سب سے چھوٹے کھلاڑی یقینی طور پر اپنی قومی ٹیموں کے لیے سب کو متاثر کریں گے۔ جاپان کے یوکی توگاشی (5فٹ 6 انچ) یوکی کاوامورا (5فٹ 8 انچ)۔ پورٹو ریکو کے 3 کھلاڑی جورڈن ہاورڈ، ٹریمونٹ ہاورڈ اور جوس جبکہ پیٹی ملز ڈیپ آسٹریلیا کے پستہ قامت شوٹر ہوں گے۔