پاک فوج کو ہمیشہ سپورٹ کیا، کسی ادارے سے کوئی لڑائی نہیں ہے، بیرسٹر سیف

پیر 29 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پاک فوج کو سپورٹ کیا ہے، بانی پی ٹی آئی کئی بار کہہ چکے ہیں کہ کسی ادارے سے کوئی لڑائی نہیں ہے، اسٹبلشمنٹ سے گلے شکوے ہیں اور وہ تو رہیں گے۔

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کچھ لوگوں کے ساتھ ذاتی اختلاف کی گنجائش ہوتی ہے اور یہ ماضی سے چل رہا ہے، ہم نے کسی کے بھی خلاف جارحانہ انداز میں بیان بازی نہیں کی، اختلاف تو کسی سے بھی ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کو انتشاری ٹولہ کہنے سے ’بنوں واقعہ‘ پر کمیشن کی تحقیقات متاثر ہوں گی، بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے کہا کہ کسی ادارے کے ساتھ ہماری کوئی لڑائی نہیں ہے، ہمیں اسٹبلشمنٹ سے گلے شکوے رہے ہیں، اور پالیسیوں پر اختلاف تو ہوسکتا ہے، لیکن پاکستان کے مفاد میں جو کچھ ہوگا اس کے لیے کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کالعدم قرار دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، کوشش کرتے رہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ اگر ہم پر یہ الزام ہے کہ ہم ملک کے مفاد کیخلاف کام کررہے ہیں تو میں اس کی تردید کرتا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp