کراچی ایئرپورٹ پرجدید ٹیکنالوجی سے لیس سکینڈ لائن بارڈر کنٹرول آفس کا آغاز

پیر 29 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملتان اور لاہور کے بعد کراچی ایئرپورٹ پرجدید ٹیکنالوجی سے لیس سکینڈ لائن بارڈر کنٹرول آفس قائم کردیا گیا ہے، حکام کے مطابق جدید آلات سے غیر قانونی امیگریشن روکنے کی صلاحیت بہتر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2023 میں ایف آئی اے امیگریشن کی کارکردگی کیسی رہی؟

وزیر داخلہ محسن رضا نقوی اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایت پر کراچی ایئرپورٹ پر سکینڈ لائن بارڈر کنٹرول آفس قائم کر دیا گیا ہے، یہ سہولت اس سے قبل ملتان اور لاہور ایئرپورٹس پر متعارف کرائی جاچکی ہے۔

انٹرنیشنل سینٹر فار مائیگریشن سینٹر کے تعاون سے کراچی ایئرپورٹ پر قائم کردہ یہ سکینڈ لائن بارڈر کنٹرول آفس اسٹیٹ آف دی آرٹ فورینزک اور آئی ٹی آلات سے لیس ہے، ان جدید آلات سے غیر قانونی امیگریشن روکنے کی صلاحیت بہتر ہوگی۔

ایف آئی اے کے اعلامیہ کے مطابق رواں ماہ ایف آئی اے امیگریشن حکام کو جدید آلات کے حوالے سے خصوصی ٹریننگ کا بھی انعقاد کیا گیا، جدید سسٹم کی بدولت جعلی دستاویزات اور ویزوں کی جانچ پڑتال سمیت انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے امیگریشن، جعلی ویزے پر جنوبی افریقہ جانے والا ملزم گرفتار

’جدید آلات پاسپورٹس اور ویزوں کی خصوصیات کو جانچنے میں معاونت کریں گے، جدید آلات سے غیر قانونی امیگریشن روکنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، جعلی، مشتبہ اور غیر قانونی دستاویزات کی اسکریننگ بہتر انداز میں کی جا سکے گی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

عماد وسیم کی دھمکیاں منظر عام پر، سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے واٹس ایپ چیٹس شیئر دیں

عمران خان کیخلاف شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی روک دی گئی

راجوڑی میں عسکریت پسندوں سے بھارتی فوج کی جھڑپیں، 4 اہلکار ہلاک، متعدد شدید زخمی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین نے عماد بٹ پر لگی 2 سال کی پابندی ہٹادی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب