چیف جسٹس کو قتل کی دھمکی دینے پر تحریک لبیک پاکستان کے نائب امیر ظہیرالحسن شاہ گرفتار

پیر 29 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکیاں دینے پر تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے نائب امیر ظہیر الحسن شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے نائب امیر ظہیر الحسن شاہ کو پنجاب کے علاقے اوکاڑہ سے گرفتار کیا گیا، جو نامعلوم مقام پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں چیف جسٹس کو دھمکی دینا غداری قرار، حکومت کا ایکشن لینے کا فیصلہ

چیف جسٹس کو قتل کی دھمکی دینے پر ظہیرالحسن شاہ پر مقدمہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کیا گیا تھا، جس میں تنظیم کے 1500 کارکنوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے میں انسداد دہشتگردی ایکٹ، مذہبی منافرت، فساد پھیلانے اور عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ظہیرالحسن شاہ کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کو دھمکی دینے، کار سرکار میں مداخلت اور قانونی فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں چیف جسٹس کیخلاف قتل کی دھمکی؛ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت ٹی ایل پی رہنما کیخلاف مقدمہ درج

واضح رہے کہ آج وزیر دفاع خواجہ آصف اور احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیف جسٹس کو دھمکی دینا آئین پاکستان سے کھلی بغاوت ہے، ریاست قتل کے فتوے برداشت نہیں کرے گی اور ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp