خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں 5 دہشتگرد ہلاک کردیے، پولیس اہلکار شہید

پیر 29 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 3 الگ الگ آپریشنز کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع مہمند میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشتگرد سمیت 3 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں دہشتگردی، کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود کی خفیہ کال پکڑی گئی

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں خیبرپختونخوا پولیس کے سپاہی ابرار حسین شہید ہوگئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ دوسری کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان میں کی گئی، جس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے دہشتگرد صفت اللہ کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا تیسری کارروائی شمالی وزیرستان میں کی گئی جہاں فتنہ الخوارج کے ایک اور دہشتگرد کو ہلاک کیا گیا۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے، ڈی آئی خان میں کی گئی کارروائی میں 3 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے، جبکہ اس کارروائی میں مارا جانے والا صفت اللہ 12 دسمبر 2023 کو درابن میں خودکش بم حملے میں سہولت کاری سمیت علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

یہ بھی پڑھیں فتنہ الخوارج کے خلاف قانونی کارروائی فیصلہ کُن مرحلے میں داخل

آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

چینی کرنسی میں بانڈ کا اجرا: کیا پاکستان ڈالر پر انحصار کم کر سکے گا؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی