پولیس بھرتی: ریس میں چپل پہن کر اوّل آنے والا نوجوان کون؟

منگل 30 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں باصلاحیت نوجوانوں کی کمی نہیں ہے۔ بعض نوجوان ایسے کارنامے سر انجام دیتے ہیں کہ دنیا حیران رہ جاتی ہے۔ ایسا ہی ایک کارنامہ تحصیل کوٹلی ستیاں کے رہائشی مجتبیٰ احمد نے سر انجام دیا، اور پولیس میں بھرتی ہونے کے لیے منعقدہ دوڑ میں شلوار قمیص اور جوتی پہن کر مقابلے میں حصہ لیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔

وی نیوز نے اس نوجوان کی کھوج لگائی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کون ہے یہ نوجوان اور اس نے کیوں جوتی پہن کر دوڑ میں شرکت کی اور کیسے تیز دوڑ کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا؟

وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے نوجوان مجتبیٰ احمد نے کہا کہ ان کے پاس شوز تھے لیکن چونکہ جوتی اور شلوار قمیض ثقافتی لباس ہے، جب دوڑ شروع ہونے لگی تو لوگوں نے کہا کہ جوتی پہن کر نہیں دوڑ سکتے لیکن میں نے سب کو پیچھے چھوڑ کر دکھایا۔

مجتبیٰ احمد نے کہا کہ ان کا تعلق دیہاتی علاقے سے ہے اور وہ پیدل سفر کے عادی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے گھر سے ان کے کالج  آنے جانے کا فاصلہ 14 کلومیٹر ہے، وہ یہ سفر بھی جوتی پہن کر کرتے تھے، اس لیے ان کو دوڑنے میں زیادہ مشکل نہ ہوئی۔

مجتبیٰ احمد نے کہا کہ پولیس میں بھرتی ہونے میں سب سے اہم کردار ان کے ماں باپ کی دعاؤں کا ہے، پولیس میں بھرتی ہو کر قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp