ملک کو آئی پی پیز کے چنگل میں ن لیگ نے پھنسایا، عمر ایوب

منگل 30 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملک کو آئی پی پیز کے چنگل میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پھنسایا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کیپیسٹی چارجز کے مہنگے معاہدوں پر ن لیگ نے خود دستخط کیے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی پیز سی پیک کی طرح اہم معاہدے، کسی صورت ختم نہیں کر سکتے، اویس لغاری

انہوں نے کہا کہ دنیا میں بجلی کی پیداواری لاگت کم جبکہ ہمارے ہاں زیادہ ہے، ہم نے اپنے دور میں آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی کی۔

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ ہم نے آئی پی پیز کے لیے ڈالر ریٹ 175 روپے پر فکس کیا، قطرکے ساتھ ایل این جی معاہدے پرنظرثانی کی اور 10 ارب ڈالر سے زائد بچائے۔

’5 اگست کو صوابی میں بڑا جلسہ ہوگا‘

انہوں نے کہا کہ سابق نگران وزرا اب کیوں مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، سابق نگران حکومت کو ہمارے پیچھے ویگو ڈالے لگانے سے فرصت ہی نہ تھی، یہ لوگ پہلے پیزے اور پیسٹریاں کھانے میں مصروف تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی پیز کو ادا کی جانے والی رقم پاکستان کے دفاعی بجٹ سے بھی زیادہ کیسے ہوئی؟

عمرایوب نے کہا کہ اینٹی کرپشن ہمارے ساتھیوں کے پیچھے پڑی ہوئی ہے، مصدق ملک نے غیر سنجیدہ آفر کی ہے، ان کے اپنے گھر میں فارم 47 پر لڑائی ہورہی ہے، مذاکرات کے لیے حکومت کے پلے کچھ بھی نہیں، وزرا کے ہوش اُڑے ہوئے ہیں، یہ آپس میں دست وگریباں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف 5 اگست کو صوابی میں بڑاجلسہ کرے گی جبکہ دھرنے کےحوالے سے کورکمیٹی فیصلہ کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بچوں کو ’چائلڈ ابیوز‘ سے بچانے کی تربیت دی جاتی ہے، مراد علی شاہ

پاکستان اور جرمنی کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی ادویات کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت