خلیل الرحمان قمر کی ’ڈرامہ سازی‘ کرتے مبینہ نازیبا ویڈیو وائرل

منگل 30 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر گزشتہ دنوں ہنی ٹریپ کا شکار ہوئے تھے، جس پر ملک بھر میں کافی شوروغوغا مچا تھا۔ اس واردات پر خلیل الرحمان قمر نے مختلف مضحکہ خیز تاویلات بھی پیش کی تھیں، تاہم ان کی مبینہ ’نازیبا‘ وائرل ویڈیو نے ان کی معصومیت کا پول کھول دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آمنہ عروج اپنے ساتھی کے ہمراہ کمرے میں خفیہ کمیرہ سیٹ کرکے اس پر ویڈیو بنا کر دیکھتے ہیں۔ پھر اسی ویڈیو میں خلیل الرحمان قمر کو آمنہ عروج کے انتہائی قریب صوفے پر بے تکلف گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے، آخر میں دونوں ’ڈرامہ سازی‘ کرتے دکھائی دے  رہے ہیں۔ تاحال اسکرپٹ رائٹر کا وائرل ویڈیو سے متعلق مؤقف سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں:خلیل الرحمان قمر کا اغوا، ڈراما بنانے گئے تھے اور فلم بن گئی

واضح رہے کہ معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ساتھ 15 جولائی کو ڈکیتی اور اغوا کی واردات کا واقعہ پیش آیا تھا جبکہ انہوں نے ڈکیتی اور اغوا کی ایف آئی آر 21 جولائی 2024 کو درج کروائی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق خلیل الرحمان قمر نے بیان دیا تھا کہ رات 12 بجے کے قریب نامعلوم نمبر سے آمنہ نامی خاتون نے فون کرکے اپنے گھر بلایا کہ وہ میرے ساتھ مل کر ڈراما بنانا چاہتی ہے۔ تاہم گھر پہنچنے کے کچھ دیر بعد مسلح افراد نے انہیں مارا پیٹا، پیسے مانگے اور سنسان جگہ پر پھینک دیا تھا۔

مزید پڑھیں:خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون آمنہ عروج کون ہے؟

ایف آئی آر سامنے کے بعد صارفین کی جانب سے سوال اٹھایا جارہا تھا کہ آخر خلیل الرحمن قمر رات کو خاتون کے گھر کیوں گئے تھے جس پر اسکرپٹ رائٹر نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خاتون کے گھر رات میں جانے کی وجہ بتائی تھی۔

خلیل الرحمان قمر نے بتایا تھا کہ ڈاکٹر نے مجھے 5 سال کے لیے دھوپ میں جانے سے منع کیا ہے، اس لیے رات بھر کام کرتا ہوں اور ہمارے کام میں جنس کی تفریق نہیں ہوتی اور میں متعدد بار ایسے رات کو لوگوں سے جا کر ملتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میں مردوں سے رات کو ملتا ہوں تو اس پر کوئی اعتراض نہیں کرتا۔ الٹا انہوں نے صحافیوں سے سوال کردیا تھا کہ مجھے ڈاکٹروں نے دھوپ میں نکلنے سے منع کیا ہے اس لیے میں رات کو ملتا ہوں، کیا میں صبح ساڑھے 4 بجے تنظیم سازی کے لیے گیا تھا؟

مزید پڑھیں:خلیل الرحمان قمر کا اغوا، ‘آمنہ نے تو ڈرامہ نگار کی خواہش پوری کی ہے‘

یاد رہے کہ واقعے منظرعام پر آنے کے بعد صحافی عمر چیمہ نے دعویٰ کیا تھا کہ پولیس نے خلیل الرحمن قمر کی خاتون مداح کے ساتھ قابل اعتراض ویڈیو بھی برآمد کی ہے جس کا ذکر خلیل الرحمن قمر کے کہنے پر ایف آئی آر میں نہیں کیا گیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمن قمر بھی اسی وجہ سے ایف آر کرانے کے لیے تیار نہیں ہو رہے تھے۔

پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ کے ماسٹر مائنڈ حسن شاہ سمیت آمنہ عروج اور دیگر کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان پہلے بھی کئی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp