قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کو بورڈ میں اعلیٰ عہدہ دینے کا فیصلہ

منگل 30 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کو بورڈ میں اعلیٰ عہدہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین محسن نقوی کرکٹ کے تمام امور وقار یونس کو سونپ دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد سینئر مینجر اور سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض کو ہٹانے کے بعد دوسرا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کرکٹ کے تمام امور وقار یونس کو سونپ دیں گے اور خود صرف انتظامی امور دیکھا کریں گے، محسن نقوی ساری توجہ ایڈ منسٹریشن پر دیں گے، وہ اپنی تمام تر توجہ 2025 میں پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی پر مرکوز رکھیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وقار یونس مینز کرکٹ کے معاملات دیکھیں گے اور کرکٹ کے حوالے سے تمام فیصلوں کی ذمہ داری وقار یونس کی ہوگی، جبکہ شعبہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک سلیکشن کے امور اور کھلاڑیوں کے این او سی سمیت تمام فیصلے وقار یونس ہی کریں گے۔

مزید پڑھیں:وسیم اکرم اور وقار یونس بھی ’بدو بدی‘ کے دیوانے نکلے

سابق ہیڈ کوچ قومی ٹیم سے متعلقہ تمام امور کے نگران ہوں گے، وہ نیشنل سلیکشن کمیٹی وائٹ بال ریڈ بال کوچز کو دیکھیں گے۔

پی سی بی آئین 2014 کے مطابق چیئرمین اپنی پاور کسی کو سونپنے کا اختیار رکھتا ہے۔ وقار یونس اس سے قبل 2 بار پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرچکے ہیں، ایک بار وہ بطور باؤلنگ کوچ اور ایک بار ہیڈ کوچ کے طور پر پی سی بی سے منسلک رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں ناقص کارکردگی پر ٹیم منتخب کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی سے نکال دیا تھا، جب کہ وہاب ریاض کو سینئر مینجر کے عہدے سے بھی برطرف کردیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل