شرح سود میں مزید کمی کی گنجائش موجود ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

منگل 30 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ شرح سود میں کمی کا فیصلہ اسٹیٹ بینک کا استحقاق ہے، اس وقت شرح سود میں مزید کمی کی گنجائش ہے، معیشت میں اسٹرکچرل مسائل ہیں، میکرواکنامکس صورتحال میں استحکام آئےگا تو معیشت بڑھے گی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزارتوں کی رائٹ سائزنگ  کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، تمام فیصلے  مالی گنجائش کو دیکھ کرکیے جارہے ہیں، سیلز ٹیکس کا فراڈ ہے، تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی۔

مزید پڑھیں: فچ ریٹنگ ظاہر کرتی ہے معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو چکے ہیں، وزیر خزانہ

’مالیاتی نظم و ضبط جتنا ہونا چاہیے اتنا نہیں ہے، ملکی معیشت بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ برآمدات ملک کی لائف لائن ہیں، وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہے، بینکوں سے کاشتکاروں کو قرضے دینے کا کہا ہے، چھوٹے کاروبارکے لیے بھی بینکوں سے قرض کی بات کی ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اگلے سال آئی ٹی کی برآمدات 4سے ساڑھے 4بلین تک بڑھائی جاسکتی ہیں، آئی ٹی کے شعبے میں پہلی بار 3.2بلین ڈالرز کی برآمدات ہوئی ہیں، کوشش ہے کہ تاجروں کا پیسہ 10،10ماہ کے لیے نہ روکا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف معاہدہ: پروگرام کے تحت اسٹرکچرل ریفارمز یقینی بنانے کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر خزانہ

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بیلنس آف پیمنٹ کا مسئلہ ہے، شرح سود میں کمی کا فیصلہ اسٹیٹ بینک کا استحقاق ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے