کاغان میں مرکزی شاہراہ پر پل سیلاب سے تباہ ہوجانے پر وادی کا دیگر علاقوں سے رابطہ منطقع ہو گیا۔
راستے بند ہوجانے کے باعث بڑی تعداد میں سیاح پھنس کر رہ گئے ہیں ۔ ناران میں بھی سیلابی صورت حال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلیشیئر پھٹنے سے کاغان ناران روڈ بند، سیاحوں کے لیے ہدایت
دریں اثنا وادی کاغان میں حالیہ سیلابی ریلوں کے پیش نظر کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی شبیر خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن) امین الحسن کی ہدایت پر اتھارٹی کے افسران نے ناران ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر سیٹھ میت اللہ کے ساتھ ایک میٹنگ کی تاکہ پھنسے ہوئے سیاحوں کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
مزید پڑھیے: ملک بھر میں بارشیں: مختلف حادثات میں 31 افراد جاں بحق، راولپنڈی اسلام آباد میں رین ایمرجنسی نافذ
میٹنگ کے دوران سیٹھ میت اللہ نے کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے وعدہ کیا کہ تمام پھنسے ہوئے سیاحوں کو مفت رہائش فراہمی کے علاوہ انہیں 2 وقت کا کھانا بھی رعایتی نرخوں پر دیا جائے گا۔
دریں اثنا کالام میں بھی مرکزی بازار کے قریب سیلابی ریلے کے باعث سڑک بند ہوگئی ہے۔