وفاقی حکومت کا جماعت اسلامی سے پھر رابطہ، ٹیکنیکل کمیٹی قائم، مذاکرات کا دوسرا دور کل ہوگا

منگل 30 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے  جماعت اسلامی سے ایک بار پھر رابطہ کیا ہے، دونوں میں مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ حکومت کی طرف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مذاکرات کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا کہ  حکومت نے ٹیکنیکل کمیٹی قائم کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں مذاکرات کا پہلا دور ختم، حکومت کا جماعت اسلامی کے گرفتار کارکنوں کی رہائی کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ  حکومت مذاکرات کا اگلا دور شروع کرنا چاہتی ہے۔

جماعت اسلامی کے نائب امیر کے مطابق حکومت اور جماعت اسلامی کے مابین مذاکرات کا دوسرا دور کل ہوگا۔ مذاکرات کل سہ پہر تین بجے ہوں گے۔ مذاکرات کے لیے مقام کا تعین کل کیا جائے گا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ قوم میں معیشت سے متعلق بیداری پیدا ہوئی ہے۔ شرکا اپنے مطالبات منوانے میں کامیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کا مہنگی بجلی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کا اعلان

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے مہنگی بجلی، مہنگے پیٹرول اور دوسری اشیائے ضروریہ کی مہنگائی کے خلاف راولپنڈی کے لیاقت باغ کے سامنے دھرنا دیا ہوا ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp