اسلام آباد میں اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

بدھ 31 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) نے اسلام آباد بھر کے تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کے لیے بڑی خوشخبری

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق نئے اوقات کار 5 اگست سے نافذ ہوں گے۔ جب ادارے گرمیوں کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھلیں گے۔

اس سے قبل وفاقی وزارت تعلیم نے گرم موسم کے باعث اسلام آباد کے اسکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں 4 اگست تک توسیع کردی تھی۔

تعطیلات میں توسیع کے حوالے سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا تھا کہ ضلع وفاقی دارالحکومت میں شدید گرم اور مرطوب موسم کی وجہ سے، ICT اسکولوں/کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات 4 اگست 2024 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سندھ اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں نے بھی موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ دونوں صوبوں کے تعلیمی ادارے 15 اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد کے تدریسی اوقات تبدیل، اب کتنے بجے اسکول پہنچنا ہوگا؟

اسلام آباد، سندھ اور بلوچستان کے اعلان کے بعد، خیبرپختونخوا اور پنجاب بھر کے طلباء بھی ایسی ہی خبروں کی امید کر رہے ہیں۔ تاہم، سرکاری حکام نے اس سلسلے میں کوئی اپ ڈیٹ شیئر نہیں کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp