اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مختلف مقدمات میں گرفتار سابق وزیر اعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو ویڈیو لنک پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
دہشتگری کی دفعات کے تحت درج مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہرعباس سپرا نے دریافت کیا کہ کیا شاہ محمود قریشی سزا یافتہ قیدی ہیں، جس پر وکیل نے بتایا کہ ایسا نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل، انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی متوقع
عدالتی استفسار پر وکیل نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی سزا یافتہ نہیں اور لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔
جج طاہر عباس سپرا نے ملزمان کو آئندہ سماعت پر ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی جانب سے مبینہ دھاندلی سے متعلق درخواست پرسماعت گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کیخلاف سنگین نوعیت کے مقدمات کا معاملہ، درخواست سماعت کے لیے مقرر
درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی بینچ نمبر ون کی جانب سے ٹریبونل کو محدود کردیا گیا ہے۔