کچھی کینال کو پانی کی فراہمی بحال کی جائے، سرفراز بگٹی کا وفاق سے مطالبہ

بدھ 31 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کچھی کینال کو پانی کی فراہمی بحال کی جائے، کینال میں پانی کی عدم دستیابی کے باعث زراعت پیشہ افراد کسمپرسی کا شکار ہیں۔

وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال کی زیر صدارت کچھی کینال منصوبے سے متعلق پلاننگ کمیشن کا اجلاس، وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزرا اور حکام کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت آصف زرداری کا کچھی کینال منصوبے کو ڈیڑھ سال میں مکمل کرنے پر زور

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ 2002 کو شروع ہونے والا کچھی کینال کا منصوبہ طویل عرصے تک التوا کا شکار رہا،2013 میں اس منصوبے پر دوبارہ پیشرفت شروع ہوئی، اس منصوبے کے فیز 1 کے تحت بلوچستان میں ایک لاکھ ایکٹرغیر آباد اراضی سیراب ہونا شروع ہوئی۔

میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ 2022 کے سیلاب سے کچھی کینال کو نقصان پہنچا ، کچھی کینال کو آبی فراہمی بند کردی گئی، جس سے کمانڈ ایریا میں کاشتکاری بھی بند ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے مسائل کا حل: نگراں وزیراعظم کے زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے، ہدایات جاری

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کچھی کینال میں پانی کی عدم دستیابی کے باعث زراعت پیشہ افراد کسمپرسی کا شکار ہیں، لوگوں کو پینے کا پانی بھی دستیاب نہیں، جس کے باعث لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے، ڈی سلٹنگ کرکے کچھی کینال میں پانی کی فراہمی بحال کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی کی تشکیل سے قبل کینال کو بحال کیا جانا ضروری ہے، سیلابی روک تھام کی منصوبہ بندی ایک طویل عمل ہے تب تک پانی کی ترسیل شروع کردینی چاہیے۔

وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال کا وزیراعلیٰ بلوچستان کی تجویز سے اتفاق

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ وسیع المدتی منصوبے سے قبل کچھی کینال کو فوری طور پر پانی کی فراہمی بحال کی جائے گی، آئندہ 5 سے 6 ماہ میں کچھی کینال میں پانی کی ترسیل شروع کردی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل