اسپیکر ایاز صادق سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر تحفظات کا اظہار

بدھ 31 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد نے اسد قیصر کی قیادت میں ملاقات کی ہے، جس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے وفد نے اپنے دیگر تحفظات اور شکایات بھی اسپیکر تک پہنچادیں، اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں حکومت مذاکرات کے لیے تیار لیکن اب پی ٹی آئی کو کوئی پیشکش نہیں کی جائے گی، عرفان صدیقی

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے وفد نے اپنی جماعت کے اراکین کی گرفتاری کا معاملہ اٹھایا، اور ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسپیکر ایاز صادق نے یقین دہانی کرائی کے معاملہ قواعد کے مطابق دیکھا جائے گا۔

ملاقات کے دوران اپوزیشن اراکین نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر بھی اسپیکر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہمارے ارکان اسمبلی کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، عدالت نوٹس لے، پی ٹی آئی

وفد میں اسد قیصر کے علاوہ علی محمد خان، عامر ڈوگر، رائے حسن نواز اور خرم شہزاد شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp