’ان کا جسم، ان کی مرضی‘، عفت عمر نے خلیل الرحمان قمر کی حمایت کردی

بدھ 31 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عفت عمر ایک معروف ماڈل اور اداکارہ ہیں اور وہ اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرنے کے لحاظ سے خاصی مشہور بھی ہیں۔

وہ حقوق نسواں کی بھی علمبردار ہیں اور صدق دل سے فیمنسٹ تحریک کی حمایت کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمر کا اغوا، ڈراما بنانے گئے تھے اور فلم بن گئی

عفت عمر اپنی سیاسی یا سماجی رائے کی وجہ سے اکثر تنازعات میں بھی گھر جاتی ہیں لیکن چوں کہ وہ سچ کی علمبردار ہیں اس لیے اپنے خیالات کے اظہار میں کوئی لگی لپٹی نہیں رکھتیں۔

ملک کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر ایک ہنی ٹریپ میں پھنس کر ایک گینگ کے ہاتھوں اغوا، مار پیٹ اور لوٹ مار کا نشانہ بنے جس کے بعد انہیں ایک بہت بڑے تنازعے کا بھی سامنا ہے۔

گینگ نے خلیل الرحمان سے بھتہ بھی وصول کیا اور ان ہی میں سے ایک خاتون کے ساتھ ان کی ایک ویڈیو بھی لیک ہوچکی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد خلیل الرحمان قمر کا ردعمل آگیا، ویڈیو سے متعلق کیا کہا؟

اس صورتحال کے بعد سب سے تکلیف دہ بات یہ ہے کہ خلیل الرحمان کے اہل خانہ بھی ٹرولنگ کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ دوسری جانب معروف ڈرامہ نگار اپنے اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

عفت عمر ویسے تو (خواتین کے بارے میں عجیب و غریب تبصروں کے باعث) خلیل الرحمٰن قمر کے خلاف ہی رہی ہیں اور انہوں نے ڈرامہ نگار کے خواتین اور تحریک نسواں کے بارے میں خیالات پر ہمیشہ ان پر تنقید کی ہے۔

مزید پڑھیے: خلیل الرحمان قمر کی بیٹی نفرت کا شکار، سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

لیکن پھر بھی ان کا کہنا ہے کہ گو خلیل الرحمان قمر کے خیالات انہیں مایوس ضرور کرتے ہیں لیکن وہ ان کی تحریروں سے محبت کرتی ہیں۔

ویڈیو لیک ہونے پر عفت عمر نے خلیل الرحمان قمر کی حمایت کا اظہار حقوق نسواں کے ایک مشہور زمانہ نعرے ’میرا جسم، میری مرضی‘ کے ساتھ کیا ہے حالاں کہ خلیل الرحمان قمر اس نعرے سے نفرت کرتے ہیں۔

عفت عمر کا کہنا ہے کہ وہ اس بارے میں کبھی کچھ نہیں کہیں گی کہ 2 رضامند بالغ افراد اپنے جسم کے ساتھ کیا کرتے ہیں۔  انہوں نے خلیل الرحمان قمر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ان کا جسم ان کی مرضی‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رانا ثنااللہ سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر نامزد

ارشد شریف قتل کیس، وفاقی حکومت نے آئینی عدالت میں پیشرفت رپورٹ جمع کروا دی

اسلام آباد میں خود کو امریکی سفارتی اہلکار ظاہر کرکے فراڈ کرنے والا افغان شہری گرفتار

فیض حمید ریٹائرمنٹ کے بعد عمران خان کے سیاسی مشیر رہے، عطا تارڑ کا دعویٰ

’ہمیں اس پر فخر ہے‘، سعودی عرب میں عربی زبان کے فروغ کے لیے تعلیمی، ثقافتی اور علمی سرگرمیوں کا انعقاد

ویڈیو

احتساب کا عمل شروع، ججز، اینکرز اور بڑی شخصیات کے گرد گھیرا تنگ

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں