عمران خان کو چیف جسٹس کی تبدیلی کے بعد اقتدار میں آنے کی امید ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

بدھ 31 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنی ذات اور اقتدار کے سوا کوئی رشتہ عزیز نہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ چیف جسٹس پاکستان کی تبدیلی کے بعد اقتدار میں آجائیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان کی معافی تلافی سے متعلق اپنی بات پر قائم ہوں، انہوں نے پاؤں پکڑنے ہی پکڑنے ہیں، یہ بھی کوئی بھروسہ نہیں بانی پی ٹی آئی نے پاؤں پکڑے ہوئے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کو وردی والوں سے بات کی گندی عادت لگی ہوئی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

انہوں نے کہاکہ عمران خان فوج سے کیا اس لیے بات کرنا چاہتے ہیں کہ ان کو اقتدار میں لایا جائے؟ محمود اچکزئی سے پوچھوں گا کہ کیا وہ ان کی طرف سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں یا نہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان پہلے بڑھکیں مارتے ہیں، اگر آگے والا ڈر جائے تو ٹھیک ورنہ یہ پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے گزشتہ روز ترلے کی ٹون میں بات کی۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت دہشتگردوں نے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے، انہوں نے ہی اپنے دور میں دہشتگردوں کو واپس لایا۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی فوجی قیادت پر حملہ آور، ملک میں دوبارہ انتخابات نہیں ہوں گے، خواجہ آصف

وزیر دفاع نے کہاکہ یہ اقتدار میں رہتے ہوئے ملک کو دیوالیہ کرکے گئے، اور اس کے بعد آئی ایم ایف کو خطوط لکھے۔ آج خیبرپختونخوا میں خرچہ پورا کرنے کے لیے اسکولوں کی زمینیں بیچی جارہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp