قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے پاکستانی کرکٹ میں سیاست موجود ہے، تاہم کھلاڑیوں کا کوئی لیڈر ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:وقار یونس نے ایک بار پھر پی سی بی میں اہم ذمہ داری سنبھال لی
سابق کپتان یونس خان نے گرین لیاری تقریب میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقار یونس کی قیادت میں کھیل چکا ہوں، وہ لیجنڈ بالر ہیں، ان کے پاس موقع ہے کہ وہ مسائل حل کرسکیں اور ڈلیور کریں تو پاکستان کرکٹ میں بہتری آسکتی ہے، وقار یونس کی بطور ایڈوائزر کرکٹ افیئرز پی سی بی چیئرمین تعیناتی ایک اچھا سائن ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ کے پاس مضبوط منجمنٹ اور انفراسٹریکچر ہوتا ہے تو جو پلیئر اچھا نہیں بھی کھیلتے تو وہ دوڑ میں ہوتے ہیں۔
کوا چلا ہنس کی چال
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ میں اب بدلاؤ دیکھا جاسکتا ہے، میرے کیریئر میں 7سے 8چیئرمین تبدیل ہوئے، کوا جب ہنس کی چال چلتا ہے تو سب کچھ بھول جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تاریخی کرکٹ گراؤنڈ جہاں چھکا مارنے پر پابندی عائد کردی گئی
انفراسٹرکچر پر کام کرنے کی ضرورت ہے
یونس خان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان کی کارکردگی ٹاپ پر ہوا کرتی تھی، ہمیں اپنے انفراسٹرکچر پر کام کرنے کی ضرورت ہے، ایسے لوگوں کو پی سی بی میں لانا چاہیے جو ڈیلیور کرسکیں۔
خواہش ہے ویرات کوہلی پاکستان آئیں
سابق کپتان نے کہا میری بڑی خواہش ہے چیمپئن ٹرافی پاکستان میں ہو، روہیت شرما پاکستان آئے، ویرات کوہلی کبھی پاکستان نہیں آئے، ویرات کوہلی یہاں آئیں اور آکر پرفارم کریں اور ہم سب ان کو لائیو دیکھیں۔
یہ بھی پڑھیں:سینٹرل کانٹریکٹ کن کھلاڑیوں کو ملے گا، پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے وضاحت کردی
کھلاڑیوں کا کوئی لیڈر ہونا چاہیے
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ میں سیاست موجود ہے، پاکستان ٹیم میں بھی ہے اور انڈیا کی ٹیم میں بھی ہے، لیکن ٹیم کے کھلاڑیوں کا کوئی لیڈر ہونا چاہیے۔