پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکھ دکاندار قتل ، ملزمان فرار

جمعہ 31 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے دکاندار کو قتل کر دیا۔

ایس پی صدر ڈویژن ملک حبیب خان نے واقعے کی تصدیق کر دی کرتے ہوئے وی نیوز کو بتایا کہ واقعہ تھانہ رحمان بابا  کی حدود گڑھی عطاء محمد دیر کالونی روڈ پر  پیش آیا ہے جہاں دیال سنگھ نامی شخص کی دکان پر 2 موٹر سائیکل سوار آئے اور فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دیال سنگھ موقع ہر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے،ہمیں  جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے خول ملے ہیں تاہم مزید حقائق جاننے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے۔

ایس پی نے بتایا کہ مقتول سکھ کا تعلق ضلع خیبر سے تھا اور وہ دیر کالونی میں ایک پنسار اسٹور چلا رہا تھا۔ابتدائی معلومات کے مطابق یہ کوئی ذاتی دشمنی نہیں لگ رہی بلکہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ لگتا ہے،تاہم پولیس حقائق جاننے کے لیے تفتیش کر رہی ہے۔

پولیس نے مقتول کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے خیبر میڈیکل یونیورسٹی منتقل کر دیا،فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں اہل خانہ اور سکھ برادری کے افراد جائے وقوعہ اور اسپتال پہنچ گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کی ملاقات، آئی ایس پی آر

اسٹاک ایکسچینج پھر مندی سے دوچار، انڈیکس میں مزید 781 پوائنٹس کی کمی

پاکستان او پی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹو کونسل کا دوبارہ رکن منتخب

دنیا کی سب سے طاقتور خاتون کا اعزاز ایک مرد کو کیسے مل گیا؟

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا