مایوسی پھیلانے والے سن لیں، پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں ہوگا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

جمعرات 1 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک سے منفی رویے کو ختم کرنا ہوگا، مایوسی پھیلانے والے سن لیں کہ پاکستان کو کچھ نہیں ہوگا، پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں ہوگا۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر اور باہر کچھ عناصر پاکستان کو ڈیفالٹ کرانا چاہتے تھے، میرا ایک ہی ایجنڈا تھا کہ ملک کو کسی صورت ڈیفالٹ نہیں کرنا۔

یہ بھی پڑھیں: ایس آئی ایف سی نے ملکی معیشت کو کیا دیا اور مستقبل میں کیا امکانات ہیں؟

انہوں نے کہا کہ میں نے 15 ماہ پاکستان کی معاشی جنگ لڑی، اگر پاکستان پر 130 ارب ڈالر کا غیرملکی قرضہ ہے تو پریشان نہ ہوں، ملکی معیشت میں بہت صلاحیت ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پچھلے 2 سال میں اربوں ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری چلی گئی، پی ڈی ایم حکومت کا ایک ہی ایجنڈا تھا کہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا جائے، اس کے لیے پی ڈی ایم حکومت نے ایک نکاتی ایجنڈے پر کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، محدود وسائل کے باوجود ترقیاتی منصوبوں پر کام ہورہا ہے، پاکستان کو ہر قسم کے چینلجز کا سامنا ہے، معاشی ترقی کے لیے اصلاحات وقت کا تقاضا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شرح سود میں ایک فیصد کمی سے پاکستان کے کُل قرضوں میں کتنی کمی ہوگی؟

اسحاق ڈار نے کہا کہ کہا کہ ترقی کے لیے ایکسپورٹ کو بڑھانا ایک چیلنج ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی پوری توجہ غیرملکی سرمایہ کاری بڑھانے پر ہے، برآمدات کو بڑھانا حکومت کا ایجنڈا ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت کی توجہ اسٹرکچرل ریفارمز، دوطرفہ تجارت اور فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ پر ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح 30 فیصد سے کم ہوکر 10 فیصد پر آگئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں معاشی سفارتکاری ہے، مجھے جب بھی موقع ملا معیشت کی بہتری کے لیے کام کیا، 2016 میں تینوں اسٹاک مارکیٹس کا انضمام کیا گیا، اسٹاک مارکیٹ کے انضمام کے لیے بہت محنت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ