مذاکرات کے لیے تیار ہوں مگر آئین و قانون سے ہٹ کر کوئی بات نہیں ہوگی: عمران خان

جمعہ 31 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن آئین اور قانون سے ہٹ کر کوئی بات نہیں ہوگی، قوم آئین ، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے سڑکوں پر آنے کے لیے تیار ہے۔

سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج میری فوج ہے اور یہ ملک ہم سب کا ہے،عدلیہ کی آزادی اور آئین پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ آزادانہ الیکشن ہی تمام مسائل کا حل ہے اور تحریک انصاف جمہوریت کے لیے آخری حد تک جائے گی کیوں کہ اللہ نے زندگی اس ملک کے لیے عطا کی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ وکلاء کی تحریک میں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہو گی کیوں کہ ہمارے قومی ادارے اور ان کی مضبوطی ہماری اولین ترجیح ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مضبوط پاکستان کے لیے مضبوط فوج انتہائی ضروری ہے۔


ن لیگ چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کو دھمکا رہی ہے،عمران خان

قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ ن لیگ نے جیسے 1997 میں نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرنے والے چیف جسٹس سجاد علی شاہ پر حملے کے لیے دھاوا بولا تھا ایسے ہی ایک مرتبہ پھر یہ سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کو دھمکا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران انتخابات سے خوفزدہ ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ ضرورت پڑنے پر پوری قوم آئین ،جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے دفاع کے لیے سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار رہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں سے بات کریں گے جو اس سازش کے خلاف کھڑی ہونے کو تیار ہیں۔میری اپنی وکلاء برادری سے خصوصی اپیل ہے کہ آئین پاکستان ، قانون کی حکمرانی کے تحفظ کے لیے اسی طرح سے آگے بڑھ کر کردار ادا کریں جیسا انہوں نے 2007 کی وکلاء تحریک کے دوران کیا ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

نیویارک میں برف ہٹانے کے لیے ’ہاٹ ٹب‘ متعارف، شہریوں کو آسانی کی امید

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے