پاکستان میں ریل کے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان

جمعرات 1 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ریلوے نے تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی جس کا اطلاق 3 اگست سے ہوگا۔ اس بات کا اعلان پاکستان ریلوے نے  اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر کیا تاہم عوام کی جانب سے اسے ’اونٹ کے منہ میں زیرہ‘ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلوے کی کتنی ٹرینیں آؤٹ سورس کی جائینگی اور اس کا عوام کو کیا فائدہ ہوگا؟

ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ اے سی کلاس ٹکٹ میں 100 روپے سے 150 روپے تک جبکہ اکانومی کلاس کے کرایوں میں 50 روپے تک کمی کی گئی ہے۔ کمی کا اطلاق ہفتہ 3 اگست سے تمام مسافر ٹرینوں پر ہوگا۔

دریں اثنا سوشل میڈیا صارفین نے اس کمی کو ’بیحد کم‘ قرار دیتے ہوئے حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور میں ٹرام سروس کا منصوبہ، ٹرین کب سے چلے گی اور روٹ کیا ہوگا؟

سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ریلوے کے اس اعلان پر ایک صارف نے طنزیہ لکھا کہ ’اتنی زیادہ کمی کرکے احسان کیا ہے، ریلوے نے‘۔

یاد رہے کہ ریلوے نے مئی 2024 میں بھی ایک کلومیڑ سے 200 کلومیٹر تک ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی۔

مزید پڑھیے: اب راولپنڈی سے مری تک گلاس ٹرین چلے گی؟

کم دورانیے کے روٹ پر کی جانے والی مذکورہ کمی 21 مئی کی گئی تھی۔ بعض ٹرینوں کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں 54 فیصد تک جبکہ اے سی کلاس کے کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کی گئی تھی۔

لاہور تا راولپنڈی اکانومی کلاس کا کم سے کم کرایہ 250 روپے تھا جو کم ہو کر 100 روپے ہو گیا تھا۔ خیبر میل ٹرین اکانومی کلاس کا 1 کلومیٹر سے 130کلومیٹر تک کرایہ 250 روپے تھا جو کم ہو کر 100 روپے رہ گیا ہے۔ مذکورہ کمی ڈیزل کی قیمت میں کمی ہونے کے باعث کمی کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp