پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے بیچ مذاکرات کی تاریخ طے

جمعہ 2 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام کے درمیان اتحاد سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی، جے یو آئی کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ، کیا اتحاد ہونے والا ہے؟

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق دونوں پارٹیوں کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات طے پا گئی ہے۔

جے یو آئی اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس منگل کو ہوگا۔

ملاقات میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیے: پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان ڈیڈلاک برقرار، مولانا فضل الرحمان کی اپوزیشن اتحاد میں فوری شمولیت سے معذرت

پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے 5،5 رکنی کمیٹیاں تشکیل دی ہوئی ہیں۔

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن اتوار کو عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp