برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے ایرانی ایجنٹوں کے ذریعے قتل کروایا ہے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران کے نئے صدر کی تقریب حلف برداری کے دن اسرائیل کے ایرانی ایجنٹوں نے مہمان خانے کے 3 کمروں میں دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا، ایرانی حکام کے پاس ایجنٹوں کے کمروں میں انتہائی تیزی سے آنے جانے کی ویڈیو ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دوحہ: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سپرد خاک کردیے گئے
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مہمان خانے کے 3 کمروں میں بارودی مواد نصب کرنے کے بعد اسرائیل کے ایرانی ایجنٹس ایران چھوڑ چکے تھے، جس کے بعد دھماکا خیز مواد ایران کے باہر سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے تباہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ 31 جولائی کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی ونگ سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جس جگہ اسماعیل ہنیہ ٹھہرے تھے وہاں 2 ماہ پہلے بم نصب کردیا گیا تھا، نیویارک ٹائمز کی تہلکہ خیز رپورٹ
وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران میں موجود تھے۔