علی وزیر کو اسلام آباد پولیس نے رات گئے گرفتار کرلیا

ہفتہ 3 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو گزشتہ رات پمز اسپتال اسلام آباد کے احاطے سے گرفتار کرلیا ہے۔

علی وزیر کی گرفتاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی وزیر کہہ رہے کہ ایکسیڈنٹ ہو گیا تھا ہم اسے (زخمی) اسے اسپتال لیکر آئے تھے، کوئی ایسی بات نہیں تھی اب پولیس ہمیں زبردستی لے جا رہی ہے۔ یہ ہمارے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔ (اسی دوران پولیس اہلکار نے موبائیل فون سے ویڈیو بنانے والے شخص کو روک دیا)۔

مزید پڑھیں:جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا

نجی نیوز چینل سے وابستہ کورٹ رپورٹر عادل سعید عباسی نے ایکس پوسٹ پر گرفتاری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسلام آباد زیرو پوائنٹ پر موٹر سائیکل سوار پہلے آپس میں ٹکرائے پھر ایک بائیک علی وزیر کی گاڑی سے ٹکرا گیا۔ موٹر سائیکل پر 3 نامعلوم سوار بندے اپنے زخمی ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔

عادل سعید عباسی نے مزید لکھا کہ علی وزیر نے اپنی گاڑی کے ساتھ ٹکرانے والے نواجون کو پمز اسپتال منتقل کیا، لیکن کچھ دیر بعد اسلام آباد پولیس پمز اسپتال پہنچی اور علی وزیر کو گرفتار کرلیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل