خود کو صدر زرداری کی کزن بتانے والی خاتون کی ہنگامہ آرائی،معروف آؤٹ لیٹ بند کروانے کی دھمکی، ویڈیو وائرل

ہفتہ 3 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے، جس میں ایک خاتون جو خود کو صدر آصف زرداری کی کزن بتا رہی ہیں۔ کپڑوں کی معروف آؤٹ لیٹ پر سیلز مین سے الجھ رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کو مطلوبہ لارج سائز کا سوٹ نہیں ملا تو وہ سوٹ کا پیکٹ سیلز مین کی جانب اچھالتے ہوئے کہتی ہیں کہ یہ میری طرف سے آپ لوگوں کے لیے صدقہ ہے کیونکہ میں سید ہوں۔

مزید پڑھیں:خلیل الرحمان قمر کی ’ڈرامہ سازی‘ کرتے مبینہ نازیبا ویڈیو وائرل

کسی صارف کی جانب سے خفیہ طور پر بنائی گئی ویڈیو میں ہنگامہ آرائی کرتی خاتون کہتی سنائی دیتی ہیں کہ ان کے سوئس بینک کے کارڈ میں 50 لاکھ روپے ہیں اور وہ بینک کی بلوچستان کی ریجنل ہیڈ ہیں۔

’آئی ایم نمبر ٹو آف دی پریذیڈنٹ‘

خاتون چلاتے ہوئے انگریزی میں کہتی ہیں کہ ’آئی ایم نمبر ٹو آف دی پریذیڈنٹ‘۔ دوبارہ میرے ساتھ ایسا رویہ اختیار کرنے کی جرأت بھی مت کرنا۔ میں ثنا سفیناز (sana safinaz) کو سیکنڈز میں بند کرواؤں گی۔ آپ زرداری صاحب کی کزن کے ساتھ یہ کریں گے۔ خاتون چیختی ہیں کہ سارے بھٹو قربان کر دیے ناں، اب اور بھٹو قربان نہیں کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کی باکس آفس پر دھوم، 7 دنوں میں کتنے کروڑ کمائے؟

دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ترکمانستان میں عالمی فورم سے خطاب

بیرون ملک دہشتگردی سے متعلق افغان علما کا اعلامیہ: مولانا طاہر اشرفی کا خیرمقدم

تھائی لینڈ میں وزیر اعظم نے پارلیمان تحلیل کر دی، جلد انتخابات کا اعلان

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں